اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

لاس اینجلس پولیس کو گمشدہ ہتھکڑی 60 سال بعد لوٹادی گئی ہتھکڑی لوٹانے والے شخص کا اپنی غلطی مانتے ہوئے اہم انکشاف

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی) لاس اینجلس پولیس کو ایک لفافہ موصول وہوا ہے جس میں محکمے کے 60 سالہ پرانی ہتھکڑی ایک معذرت خواہانہ خط اور 100 ڈالر کے ساتھ واپس کردی گئی ہے۔ہتھکڑی لوٹانے والے شخص نے بتایا کہ اب اس کی عمر 74 برس ہے اور وہ نانا اور دادا بن چکا ہے۔

وِسٹا کے علاقے میں رہنے والے شخص نے لکھا ہے کہ 60 سال یا شاید اس سے بھی پہلے باب بِگ بوائے ریسٹورینٹ کی اطراف میں ایک پولیس افسر سے یہ ہتھکڑی گرگئی تھی جسے اس نے اٹھالیا تھا اور تب سے اب تک وہ اسی کے پاس تھی۔مجھے غلطی کا احساس ہے کہ میں نے ہتھکڑی اٹھالی اور اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا اور اب شرمندگی کا احساس ہے’ اس شخص نے خط میں ایک جگہ لکھا۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے 6 اور 9 سال کے پوتوں کے لیے ایک مثال کے طور پر یہ امانت لوٹارہا ہے۔اس نے ہتھکڑی چرانے یا اٹھانے کی وجہ نہیں بتائی بلکہ کہا کہ وہ اس کی کوئی معقول وجہ بیان نہیں کرسکتے۔ البتہ انہیں اعتراف ہے کہ یہ ایک غلط کام تھا۔76 سالہ شخص نے یہ بھی کہا کہ وہ اس اہم ادارے کو 100 ڈالرکی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔ اس کے جواب میں لاس اینجلس پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ جب بھی کوئی درست کام کیا جائے تو تب بھی اسے تاخیر نہیں سمجھنا چاہیے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…