جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی خاتون کو ہیئر سپرے کی جگہ گلو استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوزیانا (این این آئی) امریکی ریاست لوزیانا سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون بالوں میں ہیئر سپرے کے بجائے گلو استعمال کر کے شدید مشکلات سے دو چار ہو گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹیسیکا براؤن نامی لڑکی خوب وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ شہرت اْس کی ایک غلطی ہے جو کہ اب اْس کے گلے پڑ گئی ہے۔ٹیسیکا براؤن امریکی ریاست لوزیانا کی رہائشی ہے،

ٹیسیکا براؤن نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بتایا ہے کہ ‘اْس کا پسندیدہ ہیئر سپرے ختم ہو گیا تھا جس پر اْس نے بغیر کچھ سوچے سمجھے بالوں کو سلجھانے کیلئے گوریلا گلو کا استعمال کر لیا۔’ٹک ٹاکر ٹیسیکا براؤن نے بتایا کہ اب گوریلا گلو اْس کے بالوں میں اس قدر جم چکی ہے کہ 15 بار بال دھونے پر بھی نہ بال کھل رہے ہیں اور نہ ہی اپنی جگہ سے ہل رہے ہیں، اْنہیں سر کی جلد پر اب خارش محسوس ہونے لگ گئی ہے جو کہ کسی خطرناک انفیکشن میں بھی بدل سکتی ہے۔اپنی غلطی کا ذکر کرتے ہوئے ٹیسیکا نے باقی خواتین کو مشوہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا ہیئر سپرے ختم ہو جائے تو چاہے کچھ استعمال نہ کریں اور بالوں کو اْن کے حال پر چھوڑ دیں مگر کبھی بھی اْن کی طرح گوریلا گلو کو استعمال نہ کریں۔ٹیسیکا براؤن کو اب تک انسٹا گرام اکاؤنٹ کے کمنٹ باکس میں اْن کے فالوورز کی جانب سے کئی ٹوٹکے بتائے جا چکے ہیں جو کہ سب ہی بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔ ٹیسیکا براؤں کی جانب سے متعدد ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں اْنہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اب وہ اس مسئلے سے جان چھڑانے کیلئے ہسپتال کا رْخ کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…