منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تمہاری جرات کیسے ہوئی میری دلہن کوہاتھ لگانے کی ؟دولہے نے فوٹو گرافر کو تھپڑ جڑ دیا،دلہن ہنسی سے لوٹ پوٹ ، ویڈیو وائرل‎

datetime 7  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شادی میں دلہن اور دلہا اکثر اوقات فوٹو گرافرز کی جانب سے بار بار مختلف پوز بنوانے پر پریشان ہوجاتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اس دوران خاموشی اختیار کیے ہوتے ہیں۔لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ

اسٹیج پر دلہا اور دلہن کے ساتھ فوٹوگرافر بھی موجود ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوٹو گرافر دلہن کو الگ الگ پوز بتا رہا ہوتا ہے اور دلہا سائیڈ میں کھڑا ہوکر سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔اسی دوران جب فوٹو گرافر نے دلہن کو ایک اور پوز بنانے کا کہا تو دلہے نے فوٹو گرافر کو تھپر رسید کردیا۔دلہے کی جانب سے فوٹو گرافر کو تھپڑ مارنے کے بعد دلہن اتنا ہنسی کہ ہنستے ہنستے اسٹیج پر ہی بیٹھ گئی، بعدازاں دلہن کے قہقہوں سے دلہا اور فوٹو گرافر بھی ہنس دئیے۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ٹویٹر پر اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد لائیکس اور ساڑھے 14 ہزار کے قریب ری ٹویٹ مل چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…