جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا سب سے چھوٹا گرگٹ دریافت

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے چھوٹا گرگٹ دریافت کر لیا جس کی لمبائی صرف 0.7 انچ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق مڈغاسکر اور جرمنی کے سائنسدانوں نے جزیرہ مڈغاسکر کے شمالی حصے کے جنگلات سے اس گرگٹ کو دریافت کیا۔

”بروکیشیا نانا” کہلانے والا یہ گرگٹ اتنا چھوٹا ہے کہ وہ انسانی ناخن پر آرام سے بیٹھ سکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مڈغاسکر کے جنگلات سے اس گرگٹ کے صرف ایک مادہ اور ایک نر ہی ملے ہیں تاہم اس قسم کے دوسرے گرگٹ ان ہی جنگلات میں چھپے ہوسکتے ہیں۔بروکیشیا نانا، المعروف ”نینو گرگٹ” کے نر اور مادہ دونوں ہی بالغ ہیں جن میں مادہ کی لمبائی، نر کے مقابلے میں نسبتاً لمبی ہے۔نینو گرگٹ میں نر کی جسمانی لمبائی 13.5 ملی میٹر، جبکہ دْم سمیت لمبائی 21.6 ملی میٹر ہے۔ مادہ نینو گرگٹ کی جسمانی لمبائی 19.2 ملی میٹر جبکہ دْم سمیت لمبائی 28.9 ملی میٹر ہے۔مذکورہ تحقیقی رپورٹ کے مصنفین کو خدشہ ہے کہ گرگٹ کی یہ دریافت شدہ قسم شاید پہلے ہی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ مڈغاسکر کے اس حصے میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں کا قدرتی حیاتی ماحول بڑی شدت سے متاثر ہوا ہے۔سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس جیسی ہزاروں دوسری جاندار انواع مکمل معدومی سے بچ جائیں گی کیونکہ حال ہی میں اس علاقے کو شکار اور جنگلات کی کٹائی سے محفوظ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ جس کے بعد نہ تو یہاں کسی جانور کا شکار کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی جنگلات کی کٹائی ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…