جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ٹی شرٹ پر تنازعہ  کینیڈا اور چین میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

datetime 3  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی) صرف ایک ٹی شرٹ پر پیدا ہونے والا تنازع چین اور کینیڈا کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بن گیا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین  نے بیجنگ میں کینیڈا کے سفارت خانے کے عملے میں شامل ایک ملازم کی جانب سے  ایک ایسی ٹی شرٹ آرڈر پر منگوانے کی وجہ سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے جس پر کورونا وائرس کے حوالے سے  چین کو دوش دینے کا تاثر ملتا ہے

اورچینی حکام کے مطابق اس ٹی شرٹ کے ذریعے وبا کے مقابلے میں چینی اقدامات کا مذاق اْڑایا گیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کینیڈا کی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کرکے ہمیں اس کے نتائج سے آگاہ کرے۔اس تنازع کا آغاز اس طرح ہوا کہ چین کے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کرنے لگی جس میں دکھایا گیا کہ کینیڈا کے سفارتی عملے میں شامل ایک شخص ایسی ٹی شرٹ آرڈر کررہا ہے جس پر چمگادڑ بنا ہوا ہے۔ اس تصویر کو کورونا وائرس کے ووہان سے آغاز کے بارے میں اس تھیوری کی جانب اشارہ سمجھا گیا کہ وہاں جانوروں کی ایک مارکیٹ میں فروخت ہونے والے چمگادڑوں سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔تاہم کینیڈا کے میڈیا نے وضاحت کی ہے کہ ٹی شرٹ پر چمگادڑ کی شکل نہیں بلکہ انگریزی حرف تہجی ڈبلیو لکھا ہوا ہے جو کہ نیویارک کے ایک ہپ پاپ گروپ ”وو تانگ” کا نشان ہے۔خیال رہے کہ دو برس قبل کینیڈا میں چینی موبائل کمپنی ہواوے کے بانی کی بیٹی اور اعلیٰ افسر مینگ وانژو کی گرفتاری کے باعث  دونوں ممالک کے مابین تعلقات تلخی کا شکار ہیں۔ مینگ پر امریکا میں جعل  سازی کے مقدمات قائم کیے گئے تھے اور اس کے بعد سے وہ کینیڈا میں زیر حراست ہے۔ چین کینیڈا سے مینگ کی رہائی کا بارہا مطالبہ کرچکا ہے۔مینگ کی گرفتاری کے بعد چین نے ردعمل میں کینیڈا کی کئی کاروباری شخصیات کو حراست میں لیا اور چین میں کینیڈا کی کئی درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی ۔حال ہی میں منشیات اسمگل کرنے والے کینیڈین باشندے کو چین میں سزا بھی سنا ئی گئی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…