جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دلہے کو دلہن کے منہ پر کیک مارنا مہنگا پڑ گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر کنگسٹن میں شادی کی تقریب میں دلہن نے مذاقاً دلہے کے منہ پر کیک لگا دیا جس پر دلہے نے غصے میں پورا کیک دلہن کے منہ پر دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینسی میں دلہن کیلسی کارسن نے شادی کی تقریب کے مناظر ”ٹِک ٹاک” پر شیئر کیں۔

اس دوران دلہن نے دلہا کے منہ پر کیک لگایا۔ دلہے کو یہ حرکت ناگوار گزری اور اس نے پورا کیک دلہن کے منہ پر دے مارا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اس وڈیو کو 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین نے دلہا ٹونی کے شدید ردّ عمل کو زیادتی قرار دیتے ہوئے دلہن نے سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سامنے آنے والے تبصروں میں دلہن کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ”اس آدمی سے طلاق لے لو اور اس سے جان چھڑا لو”۔ ایک اور شخص کا کہنا ہے کہ ”اگر اس نے لوگوں کے سامنے یہ کیا ہے تو وہ اکیلے میں تشدد بھی کرسکتا ہے۔دوسری جانب چند صارفین نے دلہا کے ردعمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی نے ایک دلچسپ اور غیر ضرر رساں مذاق کیا تھا۔ اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ اگرچہ ٹونی کے رد عمل سے اتفاق نہیں کرتا لیکن شروعات دلہن نے کی تھی جب کہ تمام لوگ صرف دلہا کو ہی ملامت کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…