پشاور(آن لائن)کتوں اور بلیوں کی خوراک انسانی خوراک سے 30فیصد مہنگا ہو گئی ہے مخصوص قسم کے کتوں اور بلیوں کے لئے بیرون ممالک سے امپورٹ ہونے والے خوراک 20کلو آٹے کی بوری سے بھی زیادہ مہنگا ہو گئیں ہے اعلیٰ طبقے نے کتوں اور بلیوں کے
مہنگے ہونے والی خوراک کو دوگنا قیمتوں پر لینا شروع کیا ہے اعلیٰ طبقہ نے کتوں اور بلیوں کو مہنگا ترین خوراک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ منرل واٹر پانی کی فراہمی بھی شروع کی ہے 20کلو آٹے کی بوری شہر میں 1100روپے سے ساڑھے چودہ سو روپے تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ کتوں اور بلیوں کا امپورٹ ہونے والی خوراک بیس کلو 2ہزار سے 3ہزار روپے تک فروخت ہو رہی ہے مہنگائی کے طوفان کے باوجود بیرون ممالک سے مخصوص قسم کے کتوں اور بلیوں کو امپورٹ کیا جا رہا ہے پشاور میں مخصوص قسم کے کتوں اور بلیوں کی خرید و فروخت جاری ہے یونیورسٹی ٹائون میں مخصوص قسم کے کتوں اور بلیوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے مخصوص قسم کی بلی کی قیمت 30ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک جبکہ مخصوص قسم کے کتے کی قیمت 80ہزار سے 2لاکھ روپے تک ہے ۔