اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

میاں بیوی لاک ڈائون میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے اکتا گئے کرونا وائرس طلاق کی شرح میں اضافے کا موجب قرار

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریو ڈی جنیرو (این این آئی )برازیل میں 2020 کے کووڈ 19 میں لاک ڈائون کی باعث لوگوں کی اکثریت گھروں تک محصور رہی جہاں خانگی تنازعات نے ایک نیا موڑ لیا اور ریکارڈ تعداد میں طلاقیں ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے نیشنل کالج آف نوٹریز کے

مطابق میاں بیوی لاک ڈائون میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے اکتا گئے اور کرونا وائرس کی بیزارگی نے انہیں مزید چِڑچِڑا کردیا۔ یہاں تک کہ طلاق کیراستے وہ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔لاطینی امریکا میں برازیل سب سے بڑا ملک ہے جہاں 2020 کے آخری چھ ماہ میں 43,859 طلاقیں واقع ہوئی ہیں جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ہیں۔ ان اعداد کی تصدیق کالج آف نوٹریز نے کی ہے۔ تاہم کالج کا کہنا ہے کہ یقینا کووڈ 19 کی ابتدا میں بھی یہی کچھ ہوا ہوگا جو عملے کی غیرحاضری کی باعث ریکارڈ پر نہیں آسکا ہے۔لیکن اس میں طلاق کی آن لائن رجسٹریشن کا بھی دخل ہوسکتا ہے کیونکہ شادی شدہ جوڑے آن لائن جاکر کسی ویب سائٹ پر درخواست دے کر رشتہ ختم کرنے کو قدرے آسان سمجھتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…