قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )25 سالہ مصری شہری محمد حمدی بچھو کا زہر بیچ کرلکھ پتی بن گئے ، یہی ان کا ذریعہ معاش ہے ۔مصری شہری نے آرکیالوجی میں ڈگری لی اور اسی وجہ سے گزشتہ چند سالوں کے دوران ان میں بچھو پکڑنے کا شوق پیدا ہوا۔
محمد حمدی مصر کے ریگستانوں سے بچھو پکڑتے اور پھر ان کا زہر نکالتے ہیں جو متعدد ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔قومی موقرنامے 92کے مطابق انہوں نے اپنی ذاتی کمپنی بھی ہے جس کا نام ‘قاہرہ وینم کمپنی ہے جہاں 80 ہزار سے زائد بچھو اور سانپ ہیں، وہ ان میں سے زہر نکال کر فارماسوٹیکل کمپنیوں کو فروخت کرتے ہیں۔محمد حمدی بچھو اور سانپ کا زہر یورپ اور امریکا میں بھیجتے ہیں اور ایک گرام زہر کے عوض 10 ہزار ڈالر معاوضہ لیتے ہیں جوپاکستانی لگ بھگ 16 لاکھ روپے بنتے ہیں۔