روم(این این آئی)بیوی سے لڑائی کے بعد اطالوی شخص 450کلومیٹر تک پیدل چلتا رہا،میڈیارپورٹس کے مابق اٹلی میں ایک شخص اپنی بیوی سے لڑائی کے بعد غصہ ڈھنڈا کرنے کے لیے اپنے گھر سے باہر نکالا اور پیدل چلنے لگااور چلتے چلتے اس نے 450 کلومیٹر کا سفر طے کر لیا،پولیس نے اس شخص کو ایڈریٹک کوسٹ کے قریب فانو کے قصبے میں رات دو بجے چلتے ہوئے پایا۔
جس وقت پولیس نے انھیں روکا تو انھیں ملک کے شمال میں واقع کومو قصبے میں اپنے گھر سے نکلے ہوئے ایک ہفتہ ہو چکا تھا۔اس 48 سالہ شخص پر پولیس نے کورونا وائرس کے حوالے سے لگائے گئے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر 400 یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ میں یہاں پیدل آیا ہوں۔ میں نے کوئی سواری استعمال نہیں کی۔ راستے میں جن لوگوں سے ملا وہ کھانا دے دیتے تھے۔ میں ٹھیک ہوں بس تھوڑا تھکا ہوا ہوں۔ اس شخص نے اوسط روز 60 کلومیٹر کا سفر کیا۔پولیس کو وہ ایک ساحلی ہائی وے پر ملا تھا جہاں وہ بظاہر بغیر کسی منزل کے ایک سرد رات میں چلے جا رہا تھا۔اس کا شناختی کارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ اس کی بیوی نے اسے لاپتہ رپورٹ کیا تھا۔ جس پولیس نے اس سے رابطہ کیا تو وہ فانو اسے لینے کے لیے آ گئی۔اطالوی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بات نہیں بتائی گئی کہ اس کی بیوی کا اس بات پر کیا ردعمل تھا کہ اس پر 400 یورو کا جرمانہ کر دیا گیا ہے۔