دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گنیز بک آف ورلڈ میں شامل یہ پینٹنگ کتنے سو مربع میٹر محیط ہے اور اس بنانے میں کتنے دن لگے ہیں ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

4  دسمبر‬‮  2020

ریاض (آن لائن) سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گئی۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی آرٹسٹ عہود عبداللہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے پینٹنگ تیار کی جس میں دونوں ممالک کے بانی رہنماؤں کو دکھایا گیا ہے۔221

مربع میٹر پر محیط یہ پینٹنگ ’کافی‘ سے بنائی گئی ہے جس کی تیاری میں 45 دن لگے، دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کو جدہ کے ساحل پر ’النورس گراونڈ ‘ میں رکھا گیا ہے۔آرٹسٹ عہود عبدالہ کا کہنا ہے کہ ’مجھے یہ پینٹنگ بنانے کا اس وقت خیال آیا جب  گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کے مشہور قول جو انہوں نے امارات اور سعودی عرب کے حوالے سے کہے تھے سنے جن میں انہوں نے کہا تھا ’سعودی اماراتی اور اماراتی سعودی ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ کے ان اقوال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے یہ شہکار بنایا۔ گورنر مکہ کے یہ اقوال  دراصل مملکت اور امارات کے مابین مثالی تاریخی تعلقات اور قربت کے عکاس ہیں۔  آرٹسٹ عہود نے کہا ’کافی سے بنائی ہوئی یہ پینٹنگ میری جانب سے برادر ملک امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر تحفہ ہوگی‘۔سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود اور امارات کے الشیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی اس پینٹنگ کو ’ایک لڑی‘ کا نام دیا گیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…