کراچی (نیوز ڈیسک)دل کی صحت سے وابستہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے لیکن زیادہ شادیاں دل کی صحت کے لیے بری ہو سکتی ہیں۔ دل کی صحت سے وابستہ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ شادی دل کی صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے لیکن زیادہ شادیاں دل کی صحت کے لیے بری ہو سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے امراض قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ
ایک سے زیادہ بیویوں کے ساتھ مرد کے لیے دل کی بیماریوں کا خطرہ چار گنا زیادہ ہو جاتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دل کے امراض اور کثرت ازدواج کے درمیان نمایاں تعلق ہے۔ تحقیق میں واضح کیا گیا ہےکہ بیویوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور دل کو خون فراہم کرنے والی شریانوں کی بیماریاں ‘کورنری ہارٹ ڈیزیز’ (CHD) کی تعداد اور شدت کے درمیان تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ کورنری آرٹریز دل کی اوپری سطح پر شریانوں کا جال ہے جن کے ذریعے دل اپنے لیے آکسیجن سے بھراخون حاصل کرتا ہے لیکن کورنری شریانوں کے ریشوں پرچربیلا مواد جمنے کی وجہ سے خون کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ عام طور پر اس بیماری کی علامات انجائنا (سینہ کا درد) دل کا دورہ اور ہارٹ فیل ہے۔ سعودی ماہر امراض قلب کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ بیویوں کے ساتھ مرد کو ایک سے زائد گھرانوں کو چلانا پڑتا ہے جس سے جذباتی اخراجات اور معاشی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ اسکی صحت متاثر کرتا ہے۔