سائوپولو (این این آئی)برازیل میں 3 سالہ بچے نے والدہ کے اسمارٹ فون سے 12 ہزار روپے (402 برازیلین ڈالر) کا کھانا آرڈر کر دیا۔بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون دینے والے والدین خبردار ہو جائیں کیونکہ انہیں بھی ایسا ہی جھٹکا لگ سکتا ہے جیسا برازیل کی اس خاتون کو لگا۔تین سالہ بیٹے نے اپنی
امی کا موبائل ہاتھ لگتے ہی ایپ میں نظر آنے والی مختلف پروموشنل آفرز سے دھڑا دھڑ آرڈر کر ڈالے، ان میں ایک دو نہیں پوری 8 پروموشنل مِیلز، 6 ہیپی میلز، 8 کھلونے اور پانی کی 8 بوتلیں شامل ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سب کے باوجود بچہ اپنا من پسند کھلونا نہ ملنے پر اداس ہو گیا۔