منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

میک اپ سے خود کو نسوانی حسن بخشنے والا ماہر آرٹسٹ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ میک اپ آرٹسٹ کسی عام سی خاتون کو ہی خوبصورت سے خوبصورت ترین بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن آج ہم کو ملوانے جا رہے ہیں جاپان کے ایک ایسے میک اپ آرٹسٹ سے جو اپنے فن کے ذریعے صنف تبدیل کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں۔

جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو سے تعلق رکھنے والے مکینا جین کی زیر نظر تصاویر دیکھ کسی کے لیے بھی یہ یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے کہ تصویر میں موجود جاپان کی کومکس کتابوں، ناولوں اور اینیمیشن سے متاثر مختلف قسم کے کوسٹیوم پہنے کھڑی لڑکی درحقیقت لڑکا ہے۔تاہم درحقیقت زیر نظر تصویر کسی خوبصورت دوشیزہ کے بجائے نسوانی کرداروں سے متاثر مکینا جین کی ہے جو مختلف قسم کے کسٹیوم میک اپ ٹرکس اور وگس کے استعمال سے بآسانی ایک نسوانی کردار میں ڈھل جاتے ہیں۔مکینا جین گزشتہ 9 سال سے مختلف نسوانی کرداروں کا روپ دھار چکے ہیں لیکن مکینا کے مطابق اب ان کے فولوورز یہ جاننا چاہتے تھے کہ بالآخر میک اپ کے پیچھے چھپا کردار اصل میں کس کا ہے۔چنانچہ مکینا نے رواں برس مداحوں کے لیے اپنائے گئے نسوانی کردار کے ہمراہ اپنی اصل تصویر بھی شیئر کی جس کے بعد اصل مکینا جین کو دیکھ کر ششدر  رہ گئے۔نسوانی کرداروں میں دلچسپی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب مکینا کا غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب وہ ہائی اسکول میں جونیئر تھے تب ان کے سینئر فیسٹول شوز کے لیے مختلف قسم کے فیمیل کسٹیوم پہنا کرتے تھے ان میں بھی یہ دلچسپی وہیں سے شروع ہوئی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…