جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

19فٹ اونچے کتے کے سونے کے مجسمے کی نقاب کشائی  یہ مجسمہ کس مسلمان ملک صدر نے بنوایا ہے ؟جان کر حیران رہ جائیں گے 

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشک آباد(این این آئی )ترکمانستان کے صدر نے کتوں کی اپنی پسندیدہ نسل کو سب سے بڑے اعزاز سے نوازا ہے اور انھوں نے اپنے دلعزیز کتے کا ایک سونے کا دیوہیکل مجسہ بنوایا ہے،صدر قربان قلی بردی محمدوف نے  اس 19 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔یہ مجسمہ الابائی نسل کے

کتے کا ہے جسے دارالحکومت اشک آباد میں نصب کیا گیا ہے۔ترکمانستان میں الابائی کتوں کی افزائشِ نسل کی جاتی ہے اور ان کا تعلق وسطی ایشیا کے شیپرڈ کتوں کے خاندان سے ہے۔ ان کتوں کو چرواہے اپنے مویشیوں کی حفاظت کے لیے پالتے ہیں۔ ترکمانستان میں یہ کتے قومی ورثے کا حصہ ہیں۔ کتے کے اس مجسمے کو ایک رہائشی علاقے میں نصب کیا گیا ہے جہاں نوکر شاہی سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگ رہتے ہیں۔اس مجسمے کے ساتھ ایک ایل ای ڈی سکرین بھی لگی ہوئی ہے جس میں اس نسل کے کتوں کے بارے میں دکھایا جا رہا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس مجسمے کی تعمیر پر کتنی لاگت آئی ہے۔سرکاری میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مجسمہ اس نسل کے کتوں کے فخر اور خود اعتمادی کی عکاسی کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…