پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بل ڈوگ نسل کا فرانسیسی کتا امریکی کمیونٹی کا میئر منتخب جتوانے کیلئے عوام نے کتنے ووٹ ڈالے ؟جانئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی )امریکی ریاست کینٹکی کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی ریبٹ ہیش کی جانب سے بل ڈوگ نسل کا فرانسیسی کتا بطور میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کی ایک چھوٹی سی کمیونٹی ریبٹ ہیش کی جانب سے ویلبر بیسٹ نامی

ایک فرانسیسی کتے کو اپنا میئر منتخب کر لیا گیا ہے، ریبٹ ہیش ہیسٹوریکل سوسائٹی کے مطابق نو منتخب میئر ویلبر بیسٹ کو جتوانے کے لیے عوام کی جانب سے 13,143 ووٹ ڈالے گئے۔ریبٹ ہیش ہیسٹوریکل سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ روز ویلبر بیسٹ کی جیت کا اعلان اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر کیا گیا جس میں کمیونٹی کی انتظامیہ کا بتانا تھا کہ ریبٹ ہیش میں میئر کی سیٹ کے لیے الیکشن کروائے گئے تھے۔اس الیکشن کے عمل میں 22,985 افراد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا، الیکشن کے نتائج کے مطابق ریبٹ ہیش کے نو منتخب میئر 13 ہزار 143 حاصل کر کے فاتح قرار پائے ہیں۔امریکی ویب سائٹ کینٹکی ڈاٹ کام کے مطابق او ہائیو ندی کے کنارے بسنے والی غیر کارپوریٹ کمیونٹی، ریبٹ ہیش 1990 سے ہی کتوں کو اپنی کمیونٹی کا میئر منتخب کر رہے ہیں ۔نو منتخب میئر کی ذمہ داریوں میں اپنی کمیونٹی کی فلاح کے لیے فندز جمع کرنا بھی شامل ہے۔ویلبر بیسٹ کے ترجمان (انسان)ایمی نولینڈنے میڈیا سے گفتگو کے دوران نو منتخب میئر کی جانب سے ووٹرز کے اعتماد اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…