کار ریس دیکھنے کیلئے مداحوں نے کرین کرائے پر لے لی

28  جولائی  2020

لبلن (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہر کوئی احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر بھی عمل کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کا تمام تر نظام متاثر ہے تو وہیں اسپورٹس کی سرگرمیاں بھی

بے حد متاثر ہوئی ہیں۔اسی ضمن میں حال ہی میں کار ریس کے مداحوں نے سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریس دیکھنے کے لیے ایک الگ ہی حکمت عملی اپنائی۔پولش شہر لبلن میں کار ریس کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ ڈرائیور کو سپورٹ کرنے اور ریس دیکھنے کے لیے 21 کرینیں کرائے پر لے لیں۔مداحوں نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی 21 کرینوں پر بیٹھ کر کار ریس دیکھی اور اپنے پسندیدہ ڈرائیوروں کو سپورٹ بھی کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ارینا میں صرف 25 فیصد مداحوں کو بیٹھنے کی اجازت تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریس دیکھنے کے لیے کرینیں کرائے پر لیں۔سوشل میڈیا پر یہ تصاویر خوب وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے مداح آسمان کی اونچائیوں میں کرین پر بیٹھے کار ریس انجوائے کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…