2 سال کی عمر میں اغوا کیا جانے والا بچہ 32 سال بعد والدین کو مل گیا

20  مئی‬‮  2020

بیجنگ(اے این این )چین میں ایک ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا جانے والا بچہ بلآخر 32 سال بعد والدین کو مل گیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 32 سال قبل 1988 میں چینی بچے ما ین کو ایک ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا اور اس وقت اس کی عمر 2 برس تھی، اغوا کیے جانے کے بعد اس لڑکے کو ایک بے اولاد جوڑے کو فروخت کردیا گیا تھا جس نے اس کی اپنی اولاد کی طرح پرورش کی

۔پولیس کو رواں ماہ اپریل میں مغوی کے حوالے سے کچھ اطلاعات موصول ہوئیں کہ چینی صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والا ایک شخص 1988 میں ایک بچہ لے کر آیا تھا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے مغوی کو بازیاب کیا اور تصدیق کی کہ اسی بچے کو ہوٹل کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے 32 سال قبل اغوا کیے جانے والے اس لڑکے کو اس کے حقیقی والدین تک پہنچانے کے لیے چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی اور ڈی این اے کا سہارا لیا۔پولیس کے مطابق مغوی کی بچپن کی تصاویر جمع کی گئیں اور والدین کی تلاش کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس سے مدد لی جس کے بعد پولیس نے اس 34 سالہ مغوی کو اس کے والدین کے حوالے کیا جنہوں نے اپنے بچے کی تلاش کے لیے دن رات محنت کی۔مغوی بیٹے سے برسوں بعد ملاقات کے بعد ماں باپ آبدیدہ ہوگئے، اس موقع پر ماں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی تلاش کے لیے نوکری چھوڑی دی اور حکام کو ایک لاکھ سے زائد خطوط بھیجے جب کہ کئی مرتبہ متعدد ٹی وی چینلز پر اپنے بچے کی واپسی کے لیے اپیل کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…