پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

چین میں ایک ساتھ پانچ سورج نکل آئے، منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے، 15 منٹ تک حیرت انگیز مناظر

datetime 19  فروری‬‮  2020 |

بیجنگ(آن لائن) چین میں پانچ سورج ایک ساتھ نکل آئے، منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے آسمان میں 5 سورج نکل آئے، ایک وقت میں پانچ سورج دیکھنا شہریوں کے لئے حیرانی کا باعث بن گیا۔

چینی شہریوں نے یہ منظر تقریباَ15 منٹ سے زائد وقت تک دیکھا ساتھ ہی ساتھ ویڈیوز بناتے رہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی وائرل ہو گئی۔لوگ منفر د منظر کا نظارہ کرکے حیران رہ گئے۔واضح رہے سائنٹفک زبان میں اس قدرتی عمل کو ”سن ڈاگ“کہا جا تاہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ سورج ایک سرکل میں نظر آتے ہیں، تاہم یہ قدرتی عمل 15 منٹ بعد ختم ہو گیا۔ اْردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر الزعاق نے سورج کی روشنی سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ” بعض اوقات سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ نظر آنا شروع ہوتی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ جیسے سورج دوبارہ مغرب سے طلوع ہو رہا ہے۔یہ واقعی بھی کچھ اسی معاملے کی طرح ہی معلوم ہوتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے مشرقی علاقے حفر الباطن کے شہریوں کی طرف سے کئی ایسی ویڈیوز شئیر کی گئیں جن میں شہریوں نے بتایا کہ “سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے ہی تھے کہ مغرب کی سمت سورج طلوع ہو گیا۔ تاہم اب یہ معمہ حل ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…