چالاک مرغی نے امریکی پولیس والوں کی دوڑیں لگوا دیں،ویڈیو جاری

16  دسمبر‬‮  2019

ویسٹ ورجینیا(این این آئی) ویسٹ ورجینیا پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان کے فیس بْک پیج پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرائی گئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک مرغی کے پیچھے دوڑتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے اختتام پر بھی پولیس والے اس ننھی سی مرغی کو پکڑنے میں ناکام ہی رہتے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ ویسٹ ورجینیا کے علاقے ملٹن میں بدھ کی سہ پہر کو پیش آیا جب مقامی پولیس اور اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پیری مورس اسکوائر کے قریب ایک پارکنگ لاٹ میں ٹہلتی ہوئی مرغی کو دیکھا۔ وہ اسے پکڑنے کیلیے بھاگے لیکن اس ایک مرغی نے ان تین لوگوں کو دوڑا دوڑا کر ہلکان کردیا مگر ان کے ہاتھ نہ آئی۔نزدیک موجود ایک خاتون نے یہ سارا منظر اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرلیا جسے ملٹن پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر بھی کروا دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے اس مرغی کو نقصان پہنچائے بغیر پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ہاتھ نہیں آرہی۔پیری مورس اسکوائر اور گرد و نواح میں لوگوں نے بڑی تعداد میں مرغیاں پال رکھی ہیں جن میں سے اکثر اپنے دڑبوں سے فرار ہو کر سڑک پر آجاتی ہیں اور خطرہ ہوتا ہے کہ وہ کسی تیز رفتار گاڑی کے نیچے کچل کر ماری نہ جائیں۔ اسی لیے اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لوگ وہاں موجود رہتے ہیں اور ایسی بھگوڑی مرغیوں کو پکڑ پکڑ کر پنجروں میں بند کرتے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…