جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے عظیم الجثہ وہیل کی باقیات مل گئیں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے عظیم الجثہ وہیل کی باقیات مل گئیںماحولیات کے بقا کے لیے کام کرنے والے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق 31 فٹ لمبی وہیل کی ہلاکت ماہی گیروں کی جانب سے بچھائے گئے ایک جال میں پھنسنے کے باعث واقع ہوئی ہے اس کی باقیات جیونی کے علاقے گنز سے ملی ہیں تنظیم کے ٹیکنیکل مشیر محمد معظم نے بتایا کہ 26 نومبر کو انھیں اطلاع ملی تھی کہ ماہی گیروں کے

جال میں وہیل پھنسی ہے ماہی گیروں نے اس نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن دیو ہیکل وہیل بپھری ہوئی تھی اس لیے انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیم بھی اس وہیل کی تلاش میں گئی لیکن اس کا پتا نہیں چل سکا ڈبلیو ڈبلیو ایف نے اپنا سرچ آپریشن جاری رکھا اور جمعہ کے روز یہ وہیل پہاڑی ٹیلوں میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے مردہ وہیل کی تصاویر سے پتا چلا کہ یہ برائیڈس وہیل ہے محمد معظم کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود میں بحیرہ عرب میں تین اقسام کی وہیلز پائی جاتی ہیں جن میں برائیڈس کے علاوہ بلیو وہیلز اور عربین وہیل شامل ہیں وہیل اینڈ ڈولفن کنزویشن تنظیم کے مطابق یہ وہیل بحرالکاہل، بحر اوقیانوس اور بحیرہ عرب میں پائی جاتی ہے، یہ وہیل زیادہ تر وقت اکیلے یا جوڑے کی شکل میں رہتی ہے اور انھیں فیڈنگ کرتے ہوئے غول کی صورت میں بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم اس قسم کی وہیل کی رفتار انتہائی سست ہے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق وہیلز دنیا کے تمام سمندروں میں سفر کرتی ہیں اور ایک پراثرار آواز پیدا کرتی ہیں، سمندر میں رہنے کے باوجود یہ سانس لیتی ہیں اور انسانوں کی طرح گرم خون والی ممالیہ ہیں محمد معظم نے بی بی سی کو بتایا کہ ہر سال وہیل کی ہلاکت کے ایک سے زائد واقعات پیش آتے ہیں وہیل کی اموات کی سب سے بڑی وجوہات میں جال میں پھنسنا اور جہازوں سے ٹکرانا ہے انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے ماہی گیروں کو تربیت فراہم

کی گئی ہے کہ اگر کوئی وہیل جال میں پھنس جائے تو اس کو کس طرح محفوظ طریقے سے نکالا جائے گذشتہ آٹھ برسوں میں جال میں پھنس جانے والی چھ وہیلز کو بروقت کارروائی کر کے بچایا گیا ہے وہیلز انتہائی نایاب ہیں اور بہت کم نظر آتی ہیں اور اگر ایک کی بھی ہلاکت ہو جائے تو یہ کسی بڑے نقصان سے کم نہیں محمد معظم کے مطابق عمان، پاکستان اور انڈیا کے درمیان موجود سمندری حدود میں یہ وہیلز خوراک حاصل کرنے آتی ہیں کیونکہ یہ سمندری علاقے ان کی فیڈنگ اور نشو نما کی جگہیں ہیں عام طور پر

جیسے ہی موسم سرما کی ابتدا ہوتی ہے ان دنوں میں یہ وہیل پاکستان آتی ہیں کیونکہ اس سیزن میں پاکستان میں سمندر کی سطح پر چھوٹے جھینگے باکثرت پائے جاتے ہیں جو وہیل کی مرغوب غذاں میں سے ہیں ندھ اور بلوچستان حکومت نے وہیل اور شارک کے شکار پر پابندی عائد کر رکھی ہے محمد معظم کے مطابق ماہی گیر جان بوجھ کر اتنے بڑے جانور کا شکار نہیں کرتے لیکن حادثاتی طور پر یہ جال میں پھنس جاتی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہیل اور شارک کے بقا کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…