پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف فلمساز سبھاش گھئی نے اداکار سلمان خان کے ساتھ ماضی میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں کے درمیان اختلاف اتنا بڑھ گیا تھا کہ بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی۔

81 سالہ فلم ڈائریکٹر نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سلمان خان کے بھائی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنی فلم میں سلمان کو کاسٹ کریں۔ سبھاش گھئی نے اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا اور بعد ازاں فلم ’یوراج‘ کی کہانی پر کام شروع کردیا۔

فلم کی تیاری کا مرحلہ شروع ہونے سے پہلے ہی ایک پارٹی میں دونوں کے درمیان کسی بات پر شدید بحث ہوگئی۔ سبھاش گھئی کے مطابق سلمان خان مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے فلمساز سے نامناسب انداز میں گفتگو کی، جس پر گھئی نے انہیں ایسا رویہ اختیار کرنے سے منع کیا۔

فلمساز کے مطابق معاملہ اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب سلمان خان نے فلم سے متعلق ان کے بعض فیصلوں پر سوالات اٹھانا شروع کیے۔ سبھاش گھئی نے انہیں یاد دلایا کہ فلم کے تخلیقی اور ہدایت کاری سے متعلق فیصلوں کی ذمہ داری ان کی ہے۔

دونوں کے درمیان بحث بڑھتے بڑھتے شدید جھگڑے میں تبدیل ہوگئی اور بالآخر معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

واقعے کے بعد سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان نے مداخلت کی۔ سبھاش گھئی کے مطابق سلیم خان نے اپنے بیٹے کو سختی سے ڈانٹا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ فلمساز سے ملاقات کرکے معذرت کریں۔

سبھاش گھئی نے بتایا کہ اگلی صبح سلیم خان نے انہیں فون کیا اور گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سلمان کو اس کے رویے پر سختی سے سمجھا چکے ہیں۔

بعد ازاں سلمان خان خود سبھاش گھئی کے گھر پہنچے اور مؤدبانہ انداز میں ان سے معافی مانگی۔ فلمساز کے مطابق سلمان کا اپنے والد کی بات ماننا اور احترام کا مظاہرہ کرنا انہیں اچھا لگا، جس کے باعث ان کے دل میں اداکار کے لیے دوبارہ مثبت جذبات پیدا ہوئے۔

سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کو معاف کردیا اور کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات بھی معمول پر آگئے۔ اس واقعے کے باوجود دونوں نے ایک ساتھ فلم ’یوراج‘ پر کام مکمل کیا اور بعد میں بھی ان کی ملاقاتیں ہوتی رہیں۔

فلم ’یوراج‘ میں سلمان خان کے ساتھ انیل کپور اور کترینہ کیف نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے، تاہم نومبر 2008 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…