منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب

datetime 31  اگست‬‮  2026 |

لندن(این این آئی) دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کی غیرمعیاری کارکردگی پر پی سی بی حکام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا جس کے بعد ٹیم میں ہنگامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 6 کرکٹرز کو پاکستان سے انگلینڈ طلب کرلیا گیا ہے، جن میں صائم ایوب اور عرفات منہاس بھی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی ویزے ملنے کے بعد انگلینڈ روانہ کیے جائیں گے۔دوسری جانب امام الحق کی مشکوک انجری بھی سوالات کی زد میں آگئی ہے۔ گزشتہ روز توقع تھی کہ وہ مشکل صورتحال میں دردکش انجیکشنز لگوانے کے بعد بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے تاہم امام الحق نے میچ میں حصہ نہیں لیا۔

ذرائع کے مطابق امام الحق کے ساتھ محمد رضوان کو بھی ناقص اور غیرذمہ دارانہ بیٹنگ پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ادھر وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیسٹ سیریز پہلے ہی گنوا چکا ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…