پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

یہ ہوتی ہے ریاست مدینہ ، مدینہ میں کھاتے دار کو 1 پیسے کا پے آرڈر موصول جانتے ہیں پے آرڈرپر حکومت نے کتنا خرچ قومی خزانے سے برداشت کیا ؟

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی ریاست مدینہ طرز کی حکومت کا اثر ہے یا کچھ اور؟ کہ کراچی کے ایک بینک نے ایک سال قبل ختم کیے گئے اکائونٹ کے مالک محمد افضل کو ایک پیسے کا پے آرڈر گھر پر پہنچا دیاجبکہ پے آرڈرپرتقریباً400روپے سے زائد کے اخراجات آئے ۔تفصیلات کے مطابق اس دستاویز کی تیاری، ترسیل اور کوریئر سروس کے کھاتہ دار کے گھر تک دستخط کے ساتھ

ڈلیوری پر بینک کے 400 روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں، یہ رقم کہاں سے آئی؟ ان معلومات کے حصول کے سلسلے میں کھاتہ دار کی جانب سے تحقیقات پر بھی اتنے ہی اخراجات آچکے ہیں۔بینک الفلاح کی پی آئی ڈی سی پر واقع بیومنٹ پلازہ برانچ کے ایک کھاتے دار نے ایک سال پہلے اپنا اکاونٹ بند کرا دیا تھا، بینک کی جانب سے رواں سال 9 مئی کو اکاونٹ کلوزنگ کا خط کھاتے میں موجود تمام بقایاجات 199 روپے 88 پیسے کے پے آرڈر کے ساتھ موصول ہوا۔18 اکتوبر کو اسی بینک کی جانب سے بند کرائے گئے اکاونٹ کے حوالے سے ملنے والے ایک اور پے آرڈر نے کھاتے دار کو حیرت زدہ کردیا، وجہ حیرت بند اکاونٹ کا ایک اور پے آرڈر پر نہیں بلکہ اس میں درج رقم بنی، بینک کی جانب سے کھاتے دار کو جو رقم واپس کی گئی ہے وہ صرف ایک پیسہ ہے۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر بینک انتظامیہ یہ بتانے سے قاصر ہے کہ یہ رقم اکاونٹ ہولڈر کے حصے میں کس مد سے آئی، ایک سادہ سا حساب کتاب کریں تو ریاست مدینہ کی یاد تازہ ہوجاتی ہے کہ اس دور میں حکومت یا کوئی اور کسی شخص کی ایک پائی بھی سلب نہیں کرسکتے تھے اور یہی کچھ آج بینک الفلاح کی انتظامیہ نے کر دکھایا ، خواہ اس سلسلے میں بینک انتظامیہ کے کتنے بھی اخراجات آئے ہوں۔بینک کی جانب سے اس پے آرڈر کی تیاری اس کی ترسیل اور کوریئر سروس کے ذریعے رجسٹرڈ وصولی پر 400 روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں جبکہ کھاتا دار کے اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے بینک آنے جانے کے حساب کتاب بھی اس کے مساوی بنتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…