غیر ملکی گائیں ہماری ماتا نہیں بلکہ ان کیساتھ ہمارا کیا رشتہ ہے؟ بھارتی جنتا پارٹی رہنما کے اعلان نے سب کی ہنسی نکلوا دی

6  ‬‮نومبر‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)مغربی بنگال بھارتی جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ غیر ملکی گائے ہماری گائو ماتا نہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری بھارتی گائیں ایک خاص

خصوصیت رکھتی ہیں اْن کے دودھ میں سونا ملا ہوا ہوتا ہے اور اِسی وجہ سے بھارتی گائے کا دودھ سْنہرا ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی گائیں ہماری گاوماتا نہیں ہیں بلکہ ہماری آنٹیاں ہیں۔دلیپ گھوش نے کہا کہ گائے میں ایک خاص خون کی رگ ہوتی ہے جو سورج کی روشنی سے سونے کی پیدوار میں مدد کرتی ہے اور یہ خاص خون کی رگ بھارتی گائے میں موجود ہوتی ہے، ہم گائے کا دودھ پیتے ہیں جس سے ہم صحت مند ہوتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں لہٰذا ہمیں بھارتی گائے کی حفاظت کرنی چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ ہم بیرونِ ممالک سے جو گائے لے کر آتے ہیں وہ گائے نہیں ہوتی ہیں بلکہ صرف ایک جانور ہوتی ہیں اور اگر ہم ایسی آنٹیوں کی پوجا کریں گے تو اِس سے بھارت کو نقصان پہنچے گا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ گائے بھارت کی ماں ہے اور ہم گائے کا دودھ پیتے ہوئے ہی زندہ رہتے ہیں لہٰذا اگر کوئی ہماری ماں کے ساتھ بد سلوکی کرے گا تو ہم بھی اْس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں گے جس کا وہ حقدار ہوگا۔اْن کا کہنا تھا کہ بھارت کی زمین پر گائے کو مارنا اور اْس کا گوشت فروخت کرنا ایک سنگین جْرم ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…