منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

باپ نے بیٹی کے سکول جانےکیلئے ایسی انوکھی مثال قائم کر دی کہ آپ داد دینے پر مجبور ہو جائیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)والدین کی بچوں سے محبت ایک قدرتی امر ہے ،تاہم آج کل باپ کی بیٹی سے محبت کی مثالی اور متاثر کن کہانی ترک میڈیا میں نمایاں جگہ بنارہی ہے۔بچی کے والد نے بھاری قرض لے کر چھ دنوں میں خود چار کلومیٹر طویل پہاڑی سڑک تعمیر کی تاکہ اس کی کم سن بیٹی سکول جاسکے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوب مغربی صوبے مولا کے ایک دیہی علاقے میں

کم سن غامزے کورکت نرسری  سکول اس لیے نہیں جاسکی کہ مناسب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بس اس تک نہیں آسکتی تھی کیونکہ اس کے گھر تک جانے والی پہاڑی سڑک خراب اور انتہائی تنگ تھی۔غامزے کے خاندان کی طرف سے بلدیہ اور قومی تعلیم کی صوبائی نظامت کونئی سڑک بنانے کی درخواستیں کی گئیں جنہیں مسترد کردیا گیا کہ یہ گندی جنگلی سڑک ہے، کچھ نہیں کرسکتے ۔والد نے سال بھر انتظار کیا مگر کچھ نہیں بدلا۔ اب غامزے چھ سال کی تھی اور اسے منٹیسے ضلع کے پرائمری اسکول میں داخل کرایا گیا، والد رمضان نے بیٹی کو ٹریکٹر پر بٹھا کرقریب ترین مرکزی سڑک پر جانا شروع کیا جہاں اسے اسکول بس مل سکتی تھی۔تاہم یہ طویل اور تھکا دینے والا راستہ تھا، سڑک کی بدحالی کی وجہ سے بیٹی کی تعلیم متاثر ہوتے دیکھ کرانہوں نے خود کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے اپنے ہاتھوں سے سڑک کو صاف کیا، اسے کھودا، اور ہموار کیا۔ بھاری قرض لے کر اس نے ڈگر اور چار ٹرک کرائے پر لیے۔میونسپلٹی نے اسے ایک ٹرک اورمحکمہ جنگلات نے اسے ایک گریڈر فراہم کیا ۔ چھ دنوں میں والد نے چار کلومیٹر سڑک بنادی۔اب غامزے آرام سے اسکول جاسکتی ہے، اور اسکول بس اب اسے دروازے سے پک اور ڈراپ کرتی ہے۔غامزے کا خاندان اس سڑک کی تعمیر کی وجہ سے بھاری قرض تلے دب گیا، تاہم سڑک کی تعمیر کے فوری بعد ایک غیر متوقع شخصیت نے ان کا دروازہ کھٹکھٹایا۔یہ ضلعی گورنر کی نر یلدز تھے۔ انہوں نے غامزے کے خاندان کوخوشخبری دی کہ ان کا سارا قرض مغلہ کے گورنر ایسنگول سیولک کے حکم پر ادا کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…