منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھیرنے پارک کو گل گلزار بنا دیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیلا (این این آئی)دنیا بھر میں پلاسٹک کی بوتلیں اور کوڑے کرکٹ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں مگرفلپائن میں لوگوں نے پلاسٹک کی بوتلوں کے ایک انبار کو مصنوعی پھولوں میں تبدیل کرکے ایک بیکار بوتلوں کو کارآمد چیزوں میں تبدیل کردیا۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی فلپائن کے ایک شہرمیں پلاسٹک کی بوتلوں کو رنگین پھولوں والے ایک پارک میں تبدیل کر دیا ہے۔ مصنوعی پھولوں کے باغات کو دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد اس پارک کا رخ کررہی ہے۔ٹیولپ گارڈنسیاحوں کے لیے کھولا گیا۔ اس میں

26877پلاسٹک کی بوتلیں ملک کے جنوب مغربی علاقوں کے 45 دیہاتوں سے جمع کی گئیں۔یہ تخیل اس وقت پیدا ہوا جب مقامی شہریوں نے پلاسٹک کی بوتلوں کو پھولوں کی شکل میں کاٹ کر انہیں سرخ ، پیلا ، گلابی اور نیلے رنگ میں رنگنے کے بعد سیمنٹ اور ریت کے ذریعے پارک کی پکڈنڈیوں کے اطراف میں خوبصورت انداز میں سجا دیا۔خیال رہے کہ فلپائن پلاسٹک کے ساتھ سمندرکے پانی کو آلودہ کرنے کا ایک بہت بڑا سبب بتایا جاتا ہے۔ فلپائن میں پلاسٹک کی باقیات کی انتہائی معمولی مقدار کو ری سائیکل کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…