اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

زمین میں دبایا گیا حضرت عیسیٰؑ کا 300 سال پرانا مجسمہ برآمد مجسمے کے اندر سے ملنے والے کاغذ پر کیا لکھا گیا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں حضرت عیسیٰ ؑ کے مجسمے کے اندر سے ہاتھ سے لکھی ہوئی ایسی تحریر ملی ہے جو کہ صدیوں پرانی ہے، تفصیلات کے مطابق میل آن لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن دریافت سپین میں کی گئی ہے جہاں حضرت عیسیٰؑ کے ایک قدیم مجسمے کے اندر سے ہاتھ سے لکھی ایسی تحریر ملی ہے جو کم از کم تین صدیاں پرانی ہو گی۔

اس مجسمے سے برآمد ہونے والے کاغذ پر سال 1777ء کی تاریخ درج ہے اور اسے لکھنے والے کا نام جاؤ کن منگیز درج کیا گیا ہے جو کہ اس دور میں کتھیڈرل آف برگوڈی اوسما کے پادری تھے۔ اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ مجسمے سے برآمد ہونے والی تحریر میں اس دور کے ہسپانیہ کی سیاست، معیشت اور ثقافت کو انتہائی خوبصورت انداز سے چندسطروں میں سمویا گیا ہے۔ اس تحریر میں قدیم ہسپانیہ کی معیشت کے حالات، سیاسی و مذہبی معاملات، مشہور لوگوں اور دیگر اہم موضوعات کا تذکرہ کیا گیا ہے، اس دو صفحات پر مبنی تحریر میں اس دور کی بچوں کی پسندیدہ کھیلوں اور ملک کے مشہور بل فائٹرز کا بھی تذکرہ موجود ہے۔ اس تحریری نسخے پر تحقیق کرنے والے ڈاونچی رستارون کا کہنا ہیکہ یہ تحریر ایک ٹائم کیپسول کی طرح ہے جس میں تین صدیوں قبل کے یورپ کے حالات کی جھلکیاں موجود ہیں، یہ حیران کن تحریری نسخہ سانتا اگوڈا کے چرچ میں دریافت ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق اس تحریر کو مجسمے کے پچھلے حصے کو کھوکھلا کرکے اس کے اندر چھپایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…