بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تائیوان میں ڈاکٹر نے لڑکی کی آنکھوں سے شہد کی زندہ مکھیاں نکال لیں

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائی پے (این این آئی)تائیوان میں ڈاکٹروں نے ایک لڑکی کی آنکھوں سے چارشہد کی مکھیوں کو نکالاہے ۔ آپریشن کرنے والے سرجن نے کہاہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔برطانوی اخبارکے مطابق تائیوان کے جنوبی علاقے میں رہائش پذیر ہی نامی 20 سالہ لڑکی

آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا تھی تاہم کئی ڈاکٹروں کو دکھانے کے باوجود بیماری کی تشخیص نہ ہو سکی ۔ہی کو تائیوان کے فویان یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ اس کی آنکھوں میں شہد کی مکھیاں ہیں جو آنسو چوس کر زندہ ہیں۔فویان یونیورسٹی ہسپتال کے آئی سرجن ہونگ چی تنگ نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ہی کی آنکھوں سے چار چھوٹی شہد کی مکھیاں نکالیں۔لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پہاڑی علاقے میں قبروں پر گئی جہاں جھاڑیاں اکھاڑتے ہوئے چیزیں اڑ کر اس کی آنکھوں میں گھس گئیں ۔ اس وقت مجھے لگا کہ شاید یہ گرد ہے۔ اخبار کے مطابق آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ہونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب ہم نے طبی تجزیے کیے اور مائیکروسکوپ سے دیکھا تو لڑکی کی آنکھ میں شہد کی چھوٹی مکھیاں تھیں جو اس کے آنسووں سے اپنے لئے غذا حاصل کر رہی تھیں ۔ڈاکٹر ہونگ کے مطابق جب یہ مکھیاں حرکت کرتیں تو لڑکی کوتکلیف کا احساس ہوتا ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اس قسم کا واقعہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے اس سے قبل طب کی تاریخ میں ایسا واقعہ کہیں سننے میں نہیں آیا ۔ڈاکٹر ہونگ کا کہنا تھا کہ ان چھوٹی مکھیاں کو سویٹ بیزکہا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر ساحلی علاقے میں اگی خودرو جھاڑیوں اور گرے ہوئے درختوں میں رہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ہوا کے جھونکے کے ساتھ لڑکی کی آنکھ میں گھس گئیں جہا ں سے نکل نہ سکیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…