اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تھائی لینڈ آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ہاٹ ائیربیلون فیسٹیول نے آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بکھیر دئیے، دلکش ڈیزائن کے رنگین غباروں نے فضا کو دلکش بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ہاٹ ائیربیلون فیسٹیول نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

ہر طرف دیدہ زیب رنگ کے غباروں نے سماں باندھ دیا۔ ایڈونچر کے شوقین افراد نے اپنے ہاتھوں سے غبارے سجا کر آسمان کی بلندی پر سفر کرکے نہ صرف سرسبز علاقے کی سیر کرتے رہے، بلکہ اس خوبصورت منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر کے خوب محظوظ ہوئے۔ فیسٹیول میں جہاں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا وہیں دوسری جانب ہزاروں سیاحوں کی آمد نے بھی رونقیں بڑھا دیں۔ بڑے تو بڑے بچے بھی اس فیسٹیول میں خوب محظوظ ہوئے، سیفلی کے شوقین افراد نے خوب سیلفیاں بنائیں اور یادگار لمحوں کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا۔ رنگ برنگے دیوہیکل غباروں سے آسمان کو سجانے کے لیے یہ فیسٹیول ہر سال تھائی لینڈ میں منعقد کیا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے آئے افراد خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں اٹلی میں بھی سالانہ ہاٹ ائیر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے، تین روز پر مشتمل اس بیلون فیسٹیول میں دنیا بھر سے کئی ماہر کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…