پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

میکسیکو : پالتو کتے نے شادی کی تقریب میں کمال کا رقص کرکے رقاصہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 14  فروری‬‮  2019 |

میکسیکو سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں شادی کی ایک تقریب میں پالتو کتے نے میلہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے شہر اوساکا میں اس وقت حیرت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے کہ جب ایک پالتو کتا لپک کر رقص کرنے لگا۔ پالتو کتے نے روایتی پریڈ میں کمال کا رقص کرکے رقاصہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ڈانسنگ ڈاگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈانسنگ ڈاگ راتوں رات اسٹار بن گیا، شادی کی روایتی پریڈ میں اچانک نمودار ہوکر بینڈ باجوں کی دھنوں پر

اچھل اچھل کر گھوم گھوم کر ایسا ناچا کہ پروفیشنل رقاصا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈانسنگ ڈاگ کے ناچنےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی، جسے ناصرف میکسیکو بلکہ دنیا بھر میں دیکھا اور سراہا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا کے ایک صارف نے پالتو کتے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس سے پہلے ایسے مناظر نہیں دیکھے، واقعی یہ میرے لیے ناقابل یقین ہے‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اس کتے کی صلاحیت قابل تعریف ہے، اس نے مجھے حیرت میں مبتلا کردیا‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…