منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اپنے پنجرے کی صفائی کا خیال رکھنے والا چیمپینزی

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے چڑیا گھر میں قید چیمپینزی کو گندگی بالکل پسند نہیں اس لیے وہ اپنے پنجرے کی روزانہ جھاڑو لگاتا اور کچرا صاف کرتا ہے۔ چین کے علاقے شین یانگ سٹی میں واقع چڑیا گھر میں قید 18 سالہ چیمپنزی کی حیران کن ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر

صارفین ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ چینی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بروم اسٹک میں موجود چیمپینزی نے اپنے پنجرے میں جھاڑو رکھی ہوئی ہے جس سے وہ کچرا صاف کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس چیمپنری کو 4 سال کی عمر میں چڑیا گھر لایا گیا تھا اور اب اُس کی عمر 18 سال ہوچکی ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ چیمپنیزی کو گندگی بالکل پسند نہیں اور وہ اس کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتا ہے۔ ایک موقع پر اُس نے جھاڑو اٹھائی اور پنجرے میں جمع ہونے والے کچرے کو کونے میں اکھٹا کردیا جبکہ چڑیا گھر آنے والے لوگوں کی طرف سے جو پھل پنجرے کے اوپر پھینکے گئے تھے اُن کے چھلکے بھی جمع کر کے ایک ساتھ کر دیے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پنجرے کی صفائی کے لیے پریشان ہونا نہیں پڑتا کیونکہ ’ذہین اسمارٹ چیمپینزی‘ دروازے کے قریب کوڑا کرکٹ جمع کردیتا ہے جسے آسانی سے اٹھا لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…