کراچی(آن لائن) دنیا میں نایاب ترین سب سے چھوٹی لمبی دم والی ناماقو؍ فاختہ کراچی ساحل سمندر سے دریافت کر لی گی، فاختہ پہلی دفعہ پاکستان میں دیکھی گئی جس کو ملاح نے پکڑکر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حوالے کر دیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کراچی کے سمندر میں مچھلیوں کے شکار پر جانے والے ناقدا اکرام الدین کی کشتی پر سیا ں سرمئی رنگت اور لمبی دم والی دنیا میں نایاب ترین ناماقوا فاختہ آبیھٹی
جس کو ملاح اکرام الدین نے پکڑ لیا اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے حوالے کر دیا، ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکینکی مشیر معظم خان نے کہا ہے کہ یہ فاختہ زمین پر پرورش پانے والی دنیا کی سب سے چھوٹی نایاب فافتہ ہے یہ چھوٹی فاختہ یونان، ترکی، فلسطین، مصر، مراکش اور افریکا میں پائی جاتی ہے، فاماقوا فاختہ اومان سے آگے آج تک نہیں دیکھا گیا، اور نہ ہی اس فافتہ کی پاکستان میں موجودگی پہلے سامنے آئی ہے۔