مہد سے لحد تک علم حاصل کرو : سو سالہ اماراتی شہری تعلیم مکمل کرنے اسکول پہنچ گیا

10  جنوری‬‮  2019

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ، مہد سے لحد تک علم حاصل کرو جیسے محاورے کو امارتی شہری نے 100 برس کی عمر میں تعلیم دوبارہ شروع کرکے درست ثابت کردیا ہے۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے رہائشی بزرگ شہری کا 100 سال سے زائد عمر میں تعلیم حاصل کرنے کے عمل نے ثابت کردیا کہ حصول تعلیم کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 100 برس سے زائد عمر کے حامل بزرگ شہری کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شہری تدریسی کمرے میں دیگر طاب علموں کے ہمراہ نظم پڑھ رہے ہیں۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کو تعلیم کی سہولت دینا بہترین اقدام ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات میں نا خواندہ بزرگ شہریوں کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ عرب لیگ ایجوکیشنل، کلچرلر اور سائنٹیفک آرگنائزیشن (اے ایل ای سی ایس او) کی شماریات کے مطابق سنہ 2018 میں پوری دنیا بھر میں ناخواندگی کی شرح 13.6 فیصد تھی جس کےمقابلے میں عرب ممالک میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے ناخواندہ افراد کی شرح 21 فیصد تھی۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ عرب ممالک میں تعلیم کے لیے عائد شرائط کی وجہ سے ناخواندگی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اماراتی شہری نے 75 برس کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی شماریات کے مطابق ناخواندہ عرب مردوں کی شرح 14.6 فیصد جبکہ ناخواندہ عرب خواتین کی شرح 25.9 فیصد ہے۔ اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2016 میں عرب دنیا 6 کروڑ 50 لاکھ ناخواندہ افراد کا گھر تھی، جس کی وجہ کم عمری میں شادی، اہل خانہ میں علیحدگی اور طلاق، خاندان کے مالی معاملات اور بے روزگاری تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…