ہنگری(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر کتے اپنے مالکوں کی دلچسپیوں اور مشاغل میں ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور ان کے کئی کام کرتے ہیں، ایسا ہی ایک کتا اپنے موسیقار مالک کے ساتھ نہایت مہارت سے آلات موسیقی بجاتا ہے۔ میپل نامی یہ کتا اپنے مالک ٹرینچ کے ساتھ مختلف آلات موسیقی بجاتا ہے۔
ٹرینچ نامی یہ میوزیشن مختلف گانوں کی دھنیں مختلف آلات پر بجاتا ہے اور اس کا کتا بھی اس کا ساتھ دیتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں کو پسند کرنے والے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے انسانوں کی طرح موسیقی کو سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ہنگری میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کتے الفاظ اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب کتوں کی اپنے مالک کے لیے محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مالک کو خوش کرنا کتوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ کتوں پر ایک تحقیق کے مطابق کتے خواب میں بھی اپنے مالک کی خوشبو اور اس کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہیں، یا وہ خود کو ایسی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جس سے ان کا مالک بہت خوش یا بہت تنگ ہوتا ہو۔