پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

گائے نے کتے کے بچوں کو گود لے لیا

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) زندگی میں بعض اوقات ایسے ناقابل یقین مناظر سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ عصر حاضر میں انٹرنیٹ کے فروغ کے بعد انوکھے واقعات کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں اور انہیں لوگ بہت زیادہ سراہتے بھی ہیں جس طرح گزشتہ دنوں ایک سانپ کی

ویڈیو سامنے آئی تھی جو شدید بارش میں مینڈکوں کو اپنی پشت پر بیٹھا کر محفوظ مقام کی طرف منتقل کررہا تھا۔ اسی طرح اب سے کچھ دیر قبل امریکی ویب سائٹ ڈیلی میل نے ایک  ناقابلِ یقین ویڈیو شیئر کی۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ انسان کے علاوہ کوئی مادہ جاندار کسی اور کے بچے کو گود لے یا اُس کا خیال رکھے؟ یقیناً نہیں کیونکہ اُن میں اتنا فہم نہیں ہوتا اور وہ بس اپنے ہی بچے کو سنبھالتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے کے 4 چھوٹے بچے (پلّے) گائے کی آغوش میں بیٹھے ہیں اور اُن میں سے ایک بچا دودھ پی رہا ہے۔ حیران کُن طور پر گائے انہیں کچھ بھی نہیں کہہ رہی اور وہ بچے بھی اس سے ڈر نہیں رہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کے شہر مہارشٹرا کی ہے جہاں کتا کسی حادثے میں ہلاک ہوا تو بچے بھوک سے بلبلانے لگے اور قریب میں بیٹھی گائے کے قریب جاکر انہوں نے دودھ پینا شروع کردیا۔  ویڈیو کو حیران کن اس لیے بھی قرار دیا جاسکتا ہے کہ یہ گائے پالتو نہیں بلکہ جنگلی ہے کیونکہ گھر میں پالے ہوئے جانور کو تربیت دی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…