جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تین ہم شکل بہنوں کی ایک ساتھ شادی، دولہے پریشان

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤ پالو(نیوز ڈیسک) جنوبی برازیل میں گزشتہ دنوں شادی کی ایک دلچسپ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بیک وقت تین جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ دراصل تینوں جوڑوں میں موجود دلہنیں ہم شکل تڑواں بہنیں ہیں جنہوں نے ایک ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر شکل صورت سے لے کے لباس تک سب کچھ ایک سا ہونے کی وجہ سے دولہا اپنی دولہن کی شناخت میں پریشان ہوتے رہے۔29 سالہ دلہنیں جن میں روچیل، رافیلا اور ٹیگین شامل ہیں، نہ صرف ایک ساتھ پیدا ہوئی تھیں بلکہ ان کے خدوخال، پسند نہ پسند اور قد کاٹھ بھی ایک جیسا ہی ہے، اور اب ان کی شادی کی سالگرہ کا دن بھی ایک ہی ہوگیا ہے۔ تینوں بہنوں نے شادی کیلئے لباس و دیگر لوازمات اور میک اپ وغیرہ میں بھی اس امر کی جانب خاص دھیان دیا کہ ان کا سب کچھ ایک جیسا ہی دکھائی دے۔ البتہ تینوں کی شناخت کیلئے گلدستوں کا رنگ الگ الگ رکھا گیا تھا تاکہ دوست اور رشتہ دار پہچاننے کے چکر میں شادی سے لطف اندوز ہونے سے ہی محروم نہ رہ جائیں ۔ اس موقع پر موجود تین دولہاؤں نے یہ اعتراف کیا کہ انہیں دولہنوں کی تبدیلی کا سب سے زیادہ ڈر اس وقت لگا جب وہ ایجاب و قبول کی رسم ادا کررہے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تینوں بہنیں شادی سے پہلے بھی اپنے منگیتروں کو اپنی شکل سے کنفیوز کرتی رہی ہیں۔ ٹیگین کے شوہر ایڈورڈو کا کہنا ہے کہ دنیا کو بیشک تینوں ایک جیسی لگتی ہوں گی لیکن میں ٹیگین کو اس جیسی سو لڑکیوں میں بھی شناخت کرسکتا ہوں۔ وہ جب چرچ میں داخل ہوئی تھی، میں تب ہی اسے پہچان گیا تھا ، وہ تینوں میں سب سے زیادہ خوبصورت دکھائی دے رہی تھی۔ ٹیگین کے والدین پیڈرو اور سیلٹ کی ایک بیٹی لیزلی پہلے سے تھی جب انہوں نے دوسرے بچے کیلئے منصوبہ بندی کی اور پھر انہیں معلوم ہوا کہ وہ ایک نہیں تین بچوں کے والدین بننے والے ہیں۔ سیلٹ کہتی ہیں کہ جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ ان کے ہاں تین بچے جنم لیں گے تووہ بیہوش ہوتے ہوتے بچی تھیں۔

بچیوں کی پرورش کے بعد جب ان کی شادی کا وقت آیا تو یہ ان کے والدین کی ہی تجویز تھی کہ تینوں کی ایک ساتھ ہی شادی بھی کی جائے۔ اس موقع پر سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ایجاب و قبول باری باری کیا جانا تھا، ایسے میں تینوں دلہنیں ایک ساتھ اپنے والد پیڈرو کے ساتھ کیسے جاسکتی ہیں۔ اس کا یہ حل ڈھونڈا گیا کہ وہ چرچ میں داخلے پر آدھی دور تک اپنے والد کے ساتھ آئیں جس کے بعد پیڈرو باری باری اپنی بیٹیوں کو پادری کے پاس لے کے گئے۔ سب سے پہلے ٹیگین کی شادی کی رسم ادا کی گئی جو کہ سب سے پہلے پیدا ہوئی تھیں۔ اس کے بعد باقی دونوں کی۔ اس موقع پر دلہنوں کے ہمراہ18برائیڈزمیڈز اور پیج بوائز تھے۔ ان بہنوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے میک اپ اور ہیئر سٹائلنگ میں کوشش کی تھی کہ انہیں کچھ اور پسند آجائے تاہم وہ اپنی عادت سے مجبور ہین کہ انہیں جو بھی چیز پسند آتی ہے وہی تینوں کو پسند آتی ہے، اسی لئے ان کے ہیئر سٹائل اور میک اپ بھی ایک جیسے ہی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…