بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا طریقہ

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں مگر کچھ لوگ سالِ نو کو ایسے عجیب و غریب انداز سے ویلکم کرتے ہیں جسے سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں منفی درجہ حرارت یعنی سخت سردی میں کوئی آپ کو کہے کہ برفیلے پانی میں ڈبکی لگاؤ؟ تو سُن کر آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟۔ جی ہاں!

شمال مشرقی بھارت میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے کچھ اسی طرح کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے کے مطابق ’شیل لانگز فار ایوور ینگ کلب‘ کی جانب سے 1997 میں اس چیلینج کا انعقاد کیا گیا جو بعد میں ایک رسم بن گئی اور اب نوجوان اسے خوشی سے ادا کرتے ہیں۔ اکتیس دسمبر 2018 کی رات 24 کے قریب لوگوں نے شیل لانگز سے رابطہ کیا اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے برفیلے پانی والے سوئمنگ پول میں تیراکی کا مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا اور ان میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ رات 12 بجنے سے چند لمحے قبل تمام لوگوں نے الٹی گنتی شروع کی اور نئے سال کی آمد کے وقت وہ یخ ٹھنڈے پانی میں کود گئے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی میں برف کے بڑے بڑے ٹکڑے موجود ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق پانی کی وجہ سے مذکورہ مقام کا درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ہوٹل انتظامیہ نے چار ٹن سے زائد برف پانی میں ڈالی، دس برس قبل یہ بات طے ہوئی تھی کہ ہر سال آدھا ٹن برف بڑھا کر ڈالی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…