بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

آسمان پر بیک وقت تین سورج نمودار، دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے شہر وینی پیج میں بیک وقت تین سورج آسمان پر نمودار ہوئے جنہیں دیکھ کر لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بعض اوقات ایسے قدرتی مناظر سامنے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر انسانی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے۔

اسی طرح کا ایک منظر کینڈا کے شہریوں نےدیکھا۔ وینی پیج نامی شہر میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیے، اس دلفریب اور انوکھے منظر کو لوگوں نے اپنے پاس محفوظ کیا جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ حیران کن طور پر تین سورج کے ساتھ آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بھی نمودار ہوئے۔ سائسنی ماہرین کے مطابق ایک سے زائد سورج کا دکھائی دینے کو ‘ sun dog’ کہتے ہیں یہ دراصل نظر کا دھوکا ہے کیونکہ سورج کے گرد بننے والے گول دائرے کی وجہ سے آسمان پر ایک کے بجائے دو یا زائد سورج دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت سردی ، بارش اور برفباری کی وجہ سے رواں برس sun dog کے مناظر کئی بار دیکھنے کو ملیں گے، آئندہ اتوار اور پیر کو بھی آسمان پر ایک سے زائد سورج روشنی بکھیرتے نظر آئیں گے۔ میٹرلوجسٹ کے مطابق منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے درجہ حرارت جانے کے بعد ایسے مناظر نظر آنا کو اچمبے کی بات نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…