بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

11سالہ بچی ارب پتی بن گئی،دولت مند بننے کے خواہشمندوں کیلئے مثا ل قائم کر دی

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) نئے آئیڈیاز ہی کسی کاروبار کی ترقی کی ضمانت ہوتے ہیں، جیسا کہ لیموں کی سکنجین دنیا بھر میں پیا جانے والا عام مشروب ہے لیکن ایک 11سالہ لڑکی اس میں جدت لا کر کروڑوں روپے کی مالک بن گئی۔رپورٹ کے مطابق 11سالہ مکیلا (Mikaila) نے چھوٹی سی عمر میں سکنجین فروخت کرنے کا کام شروع کیا، مگر اس نے سکنجین کی ترکیب میں کچھ تبدیلیاں کیں اوراس میں شہد کا استعمال کرنے لگی۔

اس تبدیلی سے اس کی سکنجین بے حد مقبول ہو گئی۔ اب اس نے ہول فوڈز(Whole Foods) نامی کمپنی کے ساتھ اپنی اس سکنجین کی ترکیب کا 10لاکھ ڈالر(تقریباً 10کروڑ روپے) کا معاہدہ کیا ہے۔مکیلا کا کہنا ہے کہ ہمارے سکول میں ایک مقابلہ ہو رہا تھا جس کے لیے مجھے کھانے پینے کی کوئی چیز تیار کرنی تھی، میں نے اس کے لیے کوئی نئی چیز تیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب میں اس پر سوچ بچار کر رہی تھی اس دوران ایک واقعہ رونما ہوا۔ مجھے شہد کی ایک مکھی نے دو بار کاٹ لیا۔ اسی دوران کیلیفورنیا میں مقیم میری پردادی نے کھانے کی ترکیبوں پر مبنی ایک 1940ء کی دہائی میں شائع ہونے والی کتاب بھیج دی۔ اس میں سکنجین بنانے کی ترکیب بھی شامل تھی۔ شہد کی مکھی کا کاٹنا مجھے بالکل اچھا نہیں لگا تھا لیکن اس کا کچھ اثر یہ ہوا کہ میں ان مکھیوں میں دلچسپی لینے لگی۔ میں نے ان کے کام کرنے کے طریقے پر ریسرچ شروع کر دی۔ اسی دوران مجھے اس کتاب میں موجود سکنجین کی ترکیب میں شہد کا اضافہ کرکے ایک نئی قسم کی سکنجین بنانے کا خیال ا?یا۔ سکول میں میری سکنجین بے حد پسند کی گئی۔ پھر میں نے اسے فروخت کرنا شروع کیا جہاں راتوں رات میری سکنجین مقبول ہو گئی اور بالاآخر ہول فوڈز سپرمارکیٹ کمپنی نے مجھ سے یہ معاہدہ کر لیا۔‘‘



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…