اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

ریستوران انتظامیہ کی غفلت : کھانے پینے کے شوقین افراد دنگ رہ گئے

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے ریستوران کے کچن میں چوہے گھومتے تو دیکھیں ہوں گے لیکن لیکن کیمرے کی آنکھ نے ایسے مناظر قید کیے جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ’وینکونور‘ کے ایک ریستوران میں ایسا انکوھا واقعہ پیش آیا۔

جس نے کھانے پینے کے شوقین افراد کو ناصرف چونکا دیا بلکہ سوچنے پر بھی مجبور کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینکونور کے ایک مقامی ریستوران میں کھانے کے لیے آئی خاتون نے جب اپنے من پسند سوپ پیش کرنے کی فرمائش کی تو اسے ایسی کیفیت سے گزرنا پڑا جس کا اس نے کبھی تصور بھی نہ کیا تھا۔ ’پائی سن‘ نامی کینیڈین خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے ریستوان میں ’چوڈر‘ (ایک خاص قسم کا سوپ) آڈر کیا، جب سوپ پیش کیا گیا تو اس کے اندر سوپ کے ساتھ پکا ہوا چوہا تھا۔ خاتون نے موقع پاتے ہی مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور ریستوران انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب ریستوران انتظایہ نے واقعے کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچن میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، اگر کسی کو شک ہے تو وہ دورہ بھی کرسکتا ہے۔ بعد ازاں فوڈ اتھارتی کی کارروائی کے نتیجے میں ریستوران ایک دن کے لیے بند رہا، جبکہ انتظامیہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے تاحال انکاری ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…