بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

طوفانی بارش میں سانپ نے مینڈکوں کی مدد کیسے کی؟

datetime 2  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبیرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں سانپ نے بارش میں پھنسے مینڈکوں کی مدد کر کے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اینڈری موک نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جسے یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلیز شعبہ بائیولوجی کے پروفیسر جوڈی رولے پاؤل بھی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوفانی بارش میں

سانپ کے اوپر کچھ مینڈک بیٹھے ہیں، یہ منظر اس لیے حیران کن تھا کیونکہ مینڈک تو ویسے ہی سانپ کی خوراک ہیں مگر یہاں وہ ان کی مدد کررہا تھا۔ اینڈری کا کہنا تھا کہ ’سانپ نے تیز بارش میں مینڈکوں کو ریسکیو کیا اور انہیں سہارا فراہم کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا، ایسا منظر زندگی میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں‘۔ انہوں نے یہ تصویر اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرنے کی وجہ بتائی کہ ’میں چاہتا تھا لوگ بھی اس منظر کو دیکھیں کیونکہ اگر میں کسی کو زبانی کلامی بتاتا تو شاید اُسے یقین نہیں آتا‘۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض نے سانپ کو آن لائن ٹیکسی سروس قرار دیا جبکہ کچھ اسے دیکھ کر ششدر بھی رہ گئے۔ اینڈری کا کہنا تھا کہ ’میں بارش کے بعد ایک کام سے باہر نکلا تو ساڑھے تین فٹ لمبے اژدہے پر نظر پڑی جس کی پشت پر مینڈک بیٹھے تھے، میں نے یہ تصویر اور ویڈٰو اپنے بھائی کو سینڈ کی تو وہ حیران رہ گیا‘۔ دوسری جانب پروفیسر جوڈی کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ منظر کبھی نہیں دیکھا، یہ میرے لیے نہایت حیران کن اور خوشگوار ہے‘۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…