بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

جتنا قد اتنے لمبے بال، گجراتی لڑکی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے غیر معمولی طور پر لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا۔  تفصیلات کے مطابق ہم کہانیوں میں ریپونزل نامی شہزادی کی کہانی پڑھتے آئے ہیں۔ جسے ایک جادوگرنی بچپن میں

شاہی محل سے اٹھا کر لے جاتی ہے اور ایک بلند ٹاور میں قید کر دیتی ہے۔ اس فیری ٹیل کی خصوصی بات شہزادی ریپونزل کے نہایت لمبے سنہرے بال ہوتے ہیں جس کے ذریعے وہ بلند ٹاور سے نیچے اترتی ہے۔ تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی سچ ہو گئی ہو، بھارتی گجرات کی ایک 16 سالہ لڑکی نیلانشی پاٹل کو اس کے نہایت لمبے بالوں کی وجہ سے گنیز بک میں شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بالوں کی لمبائی 5 فٹ اور 7 انچ ہے۔ نیلانشی نے بتایا کہ اس نے چھ سال کی عمر سے بال کاٹنے بند کر دیے تھے، ایک بار کٹنگ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد سے اس نے فیصلہ کر لیا کہ اب کبھی بال نہیں کٹوائے گی۔ نیلانشی نے بتایا کہ اسے لمبے بالوں کی وجہ سے اس کی سہیلیاں ریپونزل کہتی ہیں، اور وہ اپنے بال ہفتے میں ایک بار دھوتی ہے، بالوں کو کنگی کرنے اور چوٹی بنانے میں اس کی ماں مدد کرتی ہے کیوں کہ اکیلے ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ انڈین ریپونزل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان بالوں کے ساتھ مجھے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہے، میں ان بالوں کے ساتھ سبھی کچھ کرتی ہوں، ٹیبل ٹینس بھی کھیلتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…