بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ویریفائیڈ اکاؤنٹ کی مالک خوبصورت بلیاں : دونوں بلیوں کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے، مالک

datetime 24  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس (مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر تصاویر بنوانے کا شوق انسانوں کو ہوتا ہے مگر روس کی دو ایسی جڑواں بلیاں ہیں جو اپنے حسن پر نہ صرف ناز کرتی ہیں بلکہ تصاویر بھی بہت شوق سے بنواتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روس کے شہری نے ان بلیوں کا نام آئرس اور ابیس رکھا۔

اور ان سے منسوب سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بھی بنایا۔ دونوں بہنوں کی خوبصورتی سے لوگ اس قدر متاثر ہوئے کہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد نہ دو لاکھ کے قریب پہنچ چکی بلکہ بلیوں کا اکاؤنٹ ویریفائیڈ بھی ہوگیا۔ سفید جسم اور دو رنگی آنکھوں والی بلیاں سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئیں۔ ان کے مالک کا کہنا ہے کہ دونوں کو تصاویر بنوانے کا بہت شوق ہے اور جب بھی اپنی طرف کیمرہ دیکھتی ہیں تو فوراً تیار ہوجاتی ہیں۔ انسٹاگرام فالوورز بلیوں کی خوبصورتی اور دو رنگی آنکھوں کے دیوانے ہے، دونوں کی ایک آنکھ نیلی اور دوسری پیلی رنگ کی ہے، آنکھوں کی رنگت بلیوں کے حسن میں مزید خوبصورتی پیدا کررہی ہیں۔ مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلیوں کی پیدائش کے بعد اُن کی قسمت بدل گئی کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی دو رنگی آنکھیں قدرت کا تحفہ ہے۔ روسی مالک نے بتایا کہ بلیوں کی عمر تین سال کے قریب ہوگئی، دونوں ایک دوسرے کے مزاج کے خلاف ضرور ہیں مگر تصویر بنوانے کے معاملے میں ایک جیسی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…