امریکی شہری آن لائن بھیک مانگ کر ماہانہ ہزاروں ڈالر کمانے لگا

17  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے اس دور میں امریکی شہری نے حد ہی کردی، ویڈیو بنا کر آن لائن بھیک مانگنا شروع کرکے ماہانہ 4 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم کمانے لگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری 25 سالہ جوآن ہل اپنی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے۔

جس میں وہ اپنے چاہنے والوں سے گھر کے کرائے اور دیگر اخراجات کےلیے پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بے روزگار امریکی نوجوان 3 ہزار پاؤنڈ ماہانہ آن لائن بھیک مانگ کر کماتا ہے تاکہ عیاشیوں کا خرچ پورا کرسکے۔ جوآن ہل اپنی فلم بناتا ہے جس میں وہ اپنے سوشل میڈیا فینز سے رقم عطیہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ وہ گھر کا کرایہ دے سکے اور اخراجات بھی پورے کرسکے، جس میں ویڈیو گیمز، مہنگی ٹی شرٹس اور کینابیس (منشیات) شامل ہیں۔ آن لائن گداگر امریکی شہر بروکلن میں مقیم ہے اور گداگری کےلیے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کا استعمال کرتا ہے جس میں پریاسکوپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹویٹر شامل ہیں، جہاں مذکورہ نوجوان کے 2 لاکھ سے زائد چاہنے والے ہیں۔ جوآن ہل نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’آج میں بہت غریب ہوں‘ اگر تم لوگ اپنا کوئی ٹیکس معاف کروانا چاہتے ہو تو برائے مہربانی جوآن خیراتی فنڈ میں رقم عطیہ کرو۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی مذکورہ نوجوان کے پے پال اکاؤنٹ میں پیسے آنا شروع ہوگئے۔ جوآن ہل کو پیسے دینے والے ایک شخص نے لکھا کہ ’میرے روزانہ صبح اٹھ کر کام کے لیے جانے کی بس ایک وجہ ہے کہ میں پیسے کماکر جوآن کو دے سکوں‘۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…