امریکی ریاست میں ڈالرز کی بارش؟‌ اصل حقیقت سامنے آگئی

15  دسمبر‬‮  2018

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی کے ہائی وے پر اچانک ڈالروں کی بارش ہونی لگی، شاہراہ پر نوٹ پڑے دیکھ کر لوگوں نے جمع بھی کیے مگر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے ہائی وے پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی۔

جب سڑک پر ہر طرف پانچ، دس اور بیس کے ڈالرز نوٹ بکھر گئے۔ شاہراہ سے گزرنے والے کچھ لوگ تو ڈالر کی بارش کو دیکھتے رہے مگر متعدد افراد نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا وہ اپنی گاڑیوں سے اترے اور سڑک پر بکھرے ڈالر جمع کر کے فرار ہوگئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کمپنی ایک بینک سے دوسرے بینک نوٹ کی ترسیل کررہی تھی کہ اسی دوران گاڑی کا دورازہ کھل گیا اور ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ بینک عملے کی نشاندہی کے بعد ڈالرز کی مذکورہ سیریز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔ حکام کا کہنا تھاکہ ’سڑک پر بکھرے ڈالر جمع کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جیسے ہی کوئی شہری انہیں خریدنے کے لیے جائے گا تو ہمارے پاس اطلاع موصول ہوجائے گی‘۔ ہائی وے پر اچانک گاڑی روک کر ڈالر جمع کرنے کی کوشش کے دوران کئی گاڑیوں کا حادثات بھی پیش آئے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…