بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

انسانی دل جہازمیں رہ گیا، پرواز کی آدھے راستے سے واپسی

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایئر لائن کی سنگین غلطی سے عطیہ کردہ انسانی دل ضائع ہوتے ہوتے رہ گیا، ایئر لائن منزلِ مقصود پر دل اتارے بغیر ہی آگے روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی مذکورہ پرواز سیاٹل سے ڈیلس جارہی تھی۔

مسافر طیارے کو پرواز کے کئی گھنٹے بعد واپس بلایا گیا کیونکہ اس میں موجود انسانی دل کو عملہ اتارنا بھول گیا گیا تھا۔ ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عطیہ کردہ دل کو مسافر طیارے کے ذریعے کیلیفورنیا سے سیاٹل لایا گیا تھا اور یہاں سے اسے مقامی ہسپتال پہنچایا جانا تھا، لیکن اس کو جہاز سے اتارا نہیں گیا اور جہاز اپنی دوسری منزل کی جانب روانہ ہوگیا، آدھے راستے تک پہنچ چکا تھا کہ غلطی کا احساس ہوا۔ طیارے میں سوار مسافروں کو اس وقت شدید شدید حیرت ہوئی جب جہاز کے کپتان نے انہیں مطلع کیا کہ’ایک انسانی دل‘ جہاز میں رہ جانے کے سبب فلائٹ کو واپس موڑا جارہا ہے۔ بعض لوگوں نے اپنے سمارٹ فونز کی مدد سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انسانی دل کتنی دیر تک ٹراسپلانٹ آپریشن کے لیے قابل استعمال رہتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ایسا چار سے چھ گھنٹے کے اندر ممکن ہوتا ہے۔ دل کو مقررہ مدت کے اندر اندر ہی ڈونر ہیلتھ سینٹر پہنچا دیا گیا تھا۔انسانی دل کسی مخصوص مریض کے لیے نہیں تھا۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا تھا ، تاہم میڈیا میں اس کی خبر جمعرات کو تصدیق کے بعد ہی نشر ہوسکی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…