ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیگز مبرگ دنیا کا پہلا ملک جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگزمبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا پہلا ملک لیگز مبرگ ہے جہاں تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہوگی، یہ اقدام حکومت کی پیش کردہ تجویز کے ضمن میں کیا جارہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2020 تک گرمی کے سیزن میں عوام ٹرین، ٹرامز اور بسوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرسکیں گے، مفت سفر کی خدمات فراہم کرنا حکومت کے پاس آخری راستہ ہے جس کے ذریعے وہ

عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔ لیگزمبرگ میں 20 برس سے کم عمر افراد کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پہلے ہی مفت ہے بقیہ مسافر بھی دو گھنٹے کے سفر کے واسطے اس وقت صرف دو یورو کی ادائیگی کرتے ہیں۔ سیکنڈری اسکولز کے طلباء اسکول اور چھٹی پر واپسی کے لیے گورنمنٹ شٹل سروس سے استفادہ کررہے ہیں۔ ملک بھر میں بے گھر افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب بے گھر افراد اضافی کرایہ ادا کرکے سردیوں میں ٹرین میں ہی قیام کرسکیں گے۔ دارالحکومت لیگزمبرگ کی آبادی صرف 1.1 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے تاہم اس کے باوجود یہ ٹریفک جام کی بدترین صورت حال سے دوچار ہے، روزانہ تقریباً چار لاکھ افراد کام پر جانے کے لیے یہاں سے گزرتے ہیں۔ لیگزمبرگ کے وزیراعظم نے چند روز قبل دوسری مدت کے لیے وزیراعٓظم کا منصب سنبھالا ہے، اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے دوران ماحولیاتی تحفظ ژاویر بیڈل کی مہم کا اہم حصہ تھا۔ واضح رہے لیگزمبرگ کو یورپی یونین کا دوسرا امیر ترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…