بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

امریکا، خاتون کے ہاتھوں محبوب کا عجیب قتل،اپنے وزن سے دبا کر مارڈالا

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی)دنیا بھر میں مجرمان قتل کیلیے الگ الگ آلات استعمال کرتے ہیں، لیکن امریکا میں ایک بھاری بھرکم خاتون نے اپنے محبوب کو عجیب طریقے سے قتل کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں پولیس نے ایک خاتون کو

قتل کے الزام میں عدالت میں پیش کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے محبوب کو اپنے وزن تلے دبا کر قتل کیا ہے۔امریکی عدالت نے ونڈی تھامس نامی خاتون پر مقتول کینو بٹلر کو دم گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی اور واردات کو تیسرے درجے کا قتل قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ44 سالہ ونڈی تھامس کا 18 مارچ کو اپنے محبوب سے جھگڑا ہوا تھا جس پر خاتون نے پہلے چھری سے کینو کا ہاتھ کاٹا پھر میز کا پایا اس کے سر پر دے مارا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ بھاری بھرکم خاتون مقتول کے زمین پر گرتے ہی اپنے سے نصف وزن کے کینو کے چہرے پر لیٹ گئی جس کے باعث اس کا دم گھٹ گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینو بٹلر کا وزن محض 54 کلو ہیجبکہ ونڈی تھامس ڈیڑھ سو کلو وزن کی حامل خاتون ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے فربہ خاتون کو غیر ارادی طور پر تیسرے درجے کا قتل کرنے کے جرم میں 18 سے 36 برس قید کی سزا دئیے جانے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ونڈی نے عدالت میں اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کے وقت میں شراب کے نشے تھی اورمیری کینو سے کوکین خریدنے پربحث ہورہی تھی۔ونڈی تھامس نے بتایا کہ میں نے نشے کی حالت میں کینو پر چھری اور میز کے پائے سے حملہ کیا اور سینے کے بل مقتول کے چہرے پر لیٹ گئی اور کچھ دیر بعد کینو کی سانس رک گئی اور وہ ہلاک ہوگیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ میں نے ارادی طور پر اپنے محبوب کو قتل نہیں کیا، مجھے نشہ اترنے کے بعد احساس ہوا کہ میں نے کیا کردیا۔خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 44 سالہ کینو بٹلر کا قتل محض ایک حادثہ تھا، میری موکل نشے کے باعث خود کو سنبھال نہ سکی اور مقتول پر گرگئی اورمقتول کی موت دم گھٹنے کے باعث واقع ہوئی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…