پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ہالینڈکے شہری کا عدالت سے اپنی عمر20 سال کم کرنے کا انوکھا مطالبہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

ایمسٹرڈیم (این این آئی)ہالینڈ میں ایک عدالت نے ایک 69 سالہ شخص کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے کہ چونکہ وہ خود بہت جوان محسوس کرتے ہیں لہذا ان کی عمر سے بیس سال کم کر کے اْنھیں 49 برس کا قرار دیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایملی ریٹل بینڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ جسمانی طور پر انتہائی توانا ہیں، اچھی جسمانی ساخت میں ہیں لیکن انھیں اس وقت تفریق کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جب وہ اپنی عمر 69 برس بتاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں جوان دیوتا ہوں، میں ان تمام لڑکیوں کو حاصل کر سکتا ہوں جنہیں میں چاہتا ہوں، لیکن اصل عمر (69) بتا کر نہیں۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار ایملی ریٹل بینڈ کو مکمل آزادی ہے کہ وہ اپنے آپ کو جتنی عمر کا تصور کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن عدالت ان کے زندگی کے بیس برس کے ریکارڈ کو غائب کر کے ان کی نئی تاریخ پیدائش مقرر نہیں کر سکتی کیونکہ اس سے قانونی اور معاشرتی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ایملی ریٹل بینڈ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ گیارہ مارچ 1969 کو ان کا یوم پیدائش مقرر کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ڈیٹنگ ایپس پر عمر بتانے کی شرط سے وہ ایسے افراد کی توجہ حاصل نہیں کر سکتے جن کی توجہ حاصل کرنے کی وہ صلاحیت رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں خود کو جوان محسوس کرتا ہوں، اچھی جسمانی ساخت میں ہوں، میں چاہتا ہوں کہ میری موجوہ حالت کو قانونی طور پر تسلیم کیا جائے کیونکہ میں عمر کی وجہ سے تفریق محسوس کرتا ہوں۔ہالینڈ کی ارنہم عدالت نیایملی ریٹل بینڈ کی امیدوں پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیا کہ عدالت معاشرے میں جسمانی تندرستی کے رجحان کو تو محسوس کرتی ہے لیکن اس دلیل کو یوم پیدائش میں تبدیلی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ایملی ریٹل بینڈ کے بچوں نے بھی اپنے والد کی رائے کودلچسپ قرار دیا ہے۔اس کا کہناتھا کہ میرے نو اور گیارہ سال کے بچے مجھے بابا کہتیہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ ہمیں یہ اچھا لگے گا کہ ہم ساتھ اسکول جائیں، کھیل کے میدان میں کھیلں، ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ قانونی طورکیسے ممکن نہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…